پاکستانی فاسٹ بولر وسیم جونیئر کی بنگلہ دیش کے خلاف سیریز میں شرکت مشکوک ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) کے دوران وسیم جونیئر انجری کا شکار ہوئے تھے اور ابھی تک مکمل فٹ نہیں ہوسکے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ وسیم جونیئر کو ڈاکٹرز نے ایک ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ وسیم جونیئر این سی اے میں ری ہیب کریں گے۔
دوسری جانب ذرائع نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ سلیکشن کمیٹی نے دو متبادل کھلاڑیوں کے نام ہیڈ کوچ اور کپتان کو بھجوا دئیے ہیں۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ سفیان مقیم اور عباس آفریدی کے نام تجویز کئے گئے ہیں اور عباس آفریدی کو بطور متبادل پلیئراسکواڈ کا حصہ بنائے جانے کا امکان ہے۔
یاد رہے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی 20 سیریز کا آغاز کل سے ہونے جا رہا ہے۔




















