جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے مرکزی رہنماء اظہر الاسلام کی سزائے موت منسوخ کردی گئی، سپریم کورٹ نے جنگی جرائم کے الزام سے بری کردیا۔
بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ نے جماعت اسلامی کے مرکزی رہنماء اظہر الاسلام کی سزائے موت منسوخ کرتے ہوئے انہیں جنگی جرائم کے الزامات سے بری کردیا اور جیل حکام کو اظہر الاسلام کی فوری رہائی کا حکم دے دیا۔
جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رہنماؤں پر 1971ء کی جنگ میں پاکستان کا ساتھ دینے پر مقدمات قائم کیے گئے تھے، سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے دور حکومت میں عدالت نے اظہر اسلام سمیت کئی رہنماؤں کو سزائے موت سنائی تھی۔
اظہر الاسلام جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے عبوری سیکریٹری جنرل بھی رہے ہیں۔





















