پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تین انٹرنیشنل میچز پر مشتمل ٹی 20 سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا۔
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی 20 سیریز کے میچز 28، 30 مئی اور یکم جون کو لاہور میں کھیلے جائیں گے، جس کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا ہے۔
آئی سی سی ایلیٹ میچ ریفریز پینل کے ممبر سری لنکا کے رنجن مدوگالے سیریز کے میچ ریفری ہونگے۔
پہلے ٹی 20 میچز کیلئے آصف یعقوب اور راشد ریاض آن فیلڈ امپائر ہوں گے، احسن رضا تھرڈ اور فیصل خان آفریدی فورتھ امپائر کے فرائض انجام دیں گے۔
دوسرے میچ میں راشد ریاض اور فیصل خان آفریدی آن فیلڈ امپائرز ہونگے، احسن رضا تھرڈ اور آصف یعقوب فورتھ امپائر کی ذمہ داری نبھائیں گے۔
تیسرے ٹی 20 میچ میں احسن رضا اور آصف یعقوب آن فیلڈ امپائر جبکہ فیصل خان آفریدی تھرڈ امپائر ہوں گے، راشد ریاض چوتھے امپائر کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔
دوسری جانب پاک بنگلہ دیش سیریز کیلئے کمنٹری پینل کا بھی اعلان کردیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق عامر سہیل، اطہر علی خان، بازید خان کمنٹری ٹیم کا حصہ ہوں گے جبکہ رمیز راجہ اور مائیک ہیزمین بھی کمنٹری پینل میں شامل ہیں۔
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ کل کھیلا جائے گا۔





















