حج کا بلاوا آجائے تو دنیا کی کوئی رکاوٹ راستہ نہیں روک سکتی۔ لیبیا کے شہری کے ساتھ پیش آنیوالے واقعے نے سب کو حیران کردیا۔
عرب میڈیا کے مطابق لیبیا کے شہری عامر قذافی کو سیکیورٹی کلیئرنس نہ ملی، طیارے نے اڑان بھری تو عامر ایئرپورٹ پر بیٹھے رہے، انہیں یقین تھا کہ وہ حج کیلئے ضرور جائیں گے۔
رپورٹ کے مطابق طیارے کو فنی خرابی پیدا ہونے پر واپس اسی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرائی گئی، لیکن پائلٹ نے عامر قذافی کو بورڈنگ کی اجازت نہیں دی اور طیارے نے دوسری بار پرواز بھری۔
(عامر المهدي منصور القذافي) شاب ليبي قرر حج بيت الله وعند وصوله المطار واجه مشكلة أمنية في جواز السفر (بسبب اسم العائلة) فتأخر وأصر الكابتن على الإقلاع بدونه قائلاً بأنه لا يمكن الانتظار حتى يتم حل مشكلة الجواز... أمّا عامر فأصر بأنه لن يبرح المطار حتى يذهب للحج.
— إياد الحمود (@Eyaaaad) May 23, 2025
أقلعت الطائرة… pic.twitter.com/RMSdVrr4rO
میڈیا کے مطابق عامر قذافی بدستور پُرامید بیٹھے رہے، طیارہ ایک بار پھر خراب ہوکر واپس لینڈ کر گیا، اس بار پائلٹ نے اعتراف کرلیا کہ عامر قذافی کے بغیر اڑان بھرنا اب ممکن نہیں ہے۔
رپورٹ کے مطابق عامر قذافی کو ایئرپورٹ عملے نے بالآخر جہاز میں سوار کردیا اور وہ حج کرنے چلے گئے۔






















