وزیراعظم شہباز شریف نےاپنے بیان میں کہا ایران اور پاکستان ہر حال میں ایک ساتھ کھڑے ہیں،امید ہے ایران اور امریکا کے بالواسطہ مذاکرات کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔
وزیراعظم شہبازشریف ایرانی نیوز ایجنسی ارنا کوانٹرویو دیتے ہوئےکہامعرکہ حق میں پاکستان کا ساتھ دینےپرایران کا شکریہ ادا کرتے ہیں،بھارت نےپاکستان پرجنگ مسلط کی ہم نےاس کا بھرپورجواب دیا پاکستان اور تہران کے درمیان تعلقات پہلے سے زیادہ مضبوط ہیں،دونوں ممالک کی معاشی تقدیرایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہے۔
وزیراعظم نےمزیدکہاوزیرخارجہ عباس عراقچی کی سفارتی صلاحیتوں سے بہت متاثر ہوا،ابراہیم رئیسی کی طیارہ حادثےمیں موت پر بہت دکھ ہوا،وہ اچھی شخصیت کے مالک اور دور اندیش انسا تھے۔
وزیراعظم نےکہا مسئلہ فلسطین اورکشمیر دنیا کےدو اہم مسائل ہیں جو ابھی تک حل طلب ہیں،جب تک کشمیر اورفلسطین کا تنازعہ حل نہیں ہو جاتا، خطے میں امن نہیں ہو سکتا،پاکستان اور ایران امت مسلمہ کے مسائل کےحل کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے۔






















