مسلم لیگ ن کے رہنمااور رکن اسمبلی طارق فضل چوہدری نے سماء نیوز کے پروگرام ’ ندیم ملک ‘ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مودی پاکستان کے عوام کو دھمکی دے رہے ہیں، کوئی ریاست کا سربراہ ایسا نہیں کر سکتا، مودی اپنی شرمندگی چھپانے کیلئے ایسے بیانات دے رہے ہیں۔
مکمل پروگرام دیکھیئے
طارق فضل چوہدری کا کہناتھا کہ بھارت نے جھوٹا پروپیگنڈا کیا کہ پاکستان نے شہری آبادی پر میزائل مارے، افواج پاکستان نے بھارتی فوج کو ہاٹ لائن پر کہا بالی ووڈ کی دنیا سے باہرآؤ، مودی نے بے ہودہ بیان دیا،اس کا سرپیر نہیں ہے ۔
انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان نے کہا تھاہمارا اتنا واضح حملہ ہو گا جیسے دنیا سورج کو دیکھتی ہے، مودی بھارت کی تقسیم کی بنیاد رکھ رہا ہے، خطے کے امن کو مودی کی سوچ سے خطرہ ہے، بھارت کو ہماری صلاحیت کا پتہ لگ گیا ہے،، ہم کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کیلئے تیار ہیں، ثابت ہو گیا پاکستان ذمہ دار ایٹمی ریاست ہے،بھارت نہیں، بھارت کے پاس 15 لاکھ فوج ہو گی،ہمارے پاس 25 کروڑ عوام کی فوج ہے۔
طارق فضل چوہدری کا کہناتھا کہ اتحاد بن گیا اب ہمیں اس فضا کو برقرار رکھنا ہے، بارڈر پر دشمن بیٹھا ہوا ہے،اتحاد برقرار رکھنا ضروری ہے، شام اور لبنان جیسے حالات پاکستان میں نہیں،اس کی وجہ ادارے ہیں۔






















