سابق گورنر سندھ اور پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماء کمال اظفر کراچی میں انتقال کرگئے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم کی سیاسی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
سندھ کے سابق گورنر اور پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماء کمال اظفر کراچی میں انتقال کر گئے، وہ طویل عرصہ سے علیل اور مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے، ان کی نماز جنازہ اور تدفین کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
کمال اظفر 1995ء سے 1997ء تک پیپلزپارٹی کے دور میں سندھ کے گورنر رہے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کمال اظفر کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمال اظفر ایک زیرک سیاستدان تھے، مرحوم کی سیاسی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
ان کا کہنا ہے کہ مرحوم وزیر خزانہ کے عہدے پر بھی فائز رہے۔
ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے سوگواران سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور مرحوم کے بلند درجات کی دعا کی





















