وزیراعظم شہباز شریف سےملاقات کے بعد ترک صدر نے سوشل میڈیا پر پیغام میں کہامیرے عزیز دوست شہباز شریف اور وفد کی میزبانی کرکے خوشی ہوئی۔
ترک صدر رجب اردوان نے سوشل میڈیا پراپنےپیغام میں کہا وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے ملاقات میں معیشت،تجارت اور سیکیورٹی سمیت اہم امورپرگفتگوہوئی،ترکیہ اورپاکستان کےدرمیان گہرے تاریخی، عوامی اورسیاسی تعلقات مضبوط کرنےکی توثیق کی،ہم نےناقابل شکست رشتوں،تعاون، یکجہتی اور بھائی چارے کو مزید مضبوط کیا ہے۔
مزید کہا وزیراعظم شہباز شریف کے ذریعے سے اپنے پاکستانی بھائیوں کو دلی محبت اور سلام پیش کرتا ہوں، میں انکے ذریعے اپنے پاکستانی بھائیوں کو دلی محبت اور سلام پیش کرتا ہوں۔





















