وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ جنگ کے بعد بھارت بیک فٹ پر آگیا ہے۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر سے بات تک نہیں ہو رہی تھی۔
وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ اللہ نے حق اور سچ پر قائم رہنے والوں کو نوازا جبکہ بھارت کا جھوٹا بیانیہ پٹ گیا اور ان کے جہاز بھی۔
عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم شہبازشریف دوست ممالک کے پاس جائیں گے، ترکی نےجنگ میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا جبکہ آذربائیجان کی سڑکوں پر پاکستان کی فتح کا جشن منایا گیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ عالمی سطح پر پاکستان کو ایسے دوست میسر ہیں جنہوں نے ساتھ دیا۔






















