پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں انہوں نے ساتھی بیٹر فخر زمان کو زبردستی چھکے مارنے سے منع کیا تھا تاہم، مایہ ناز اوپنر زبردستی چھکے مارتے رہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کی جانب سے نیوزی لینڈ کے خلاف اہم میچ میں کامیابی کے بعد ایک خصوصی ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں کپتان بابر اعظم اور فخر زمان نے جیت کے حوالے سے اپنے پلان بارے بتایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔ کین ولیمسن بھی فخر زمان کی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے
پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں فخر زمان کا کہنا تھا انہیں کیویز کے خلاف میچ بہت اچھا لگا، لیکن جب اوپنر بیٹر عبداللہ شفیق آؤٹ ہوئے تو انہیں تھوڑی سی پریشانی ہوئی کیونکہ ان کا پلان تھا کہ دوسرے یا تیسرے اوور میں تیز کھیلنا شروع ہوجائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں۔ فخر زمان کی شاندار پرفارمنس پر انکے والد کا رد عمل سامنے آگیا
کپتان بابر اعظم نے بتایا کہ میرے ذہن میں یہی تھا کہ اگر فخرزمان وکٹ پر کھڑا ہوگیا تو ہم مطلوبہ ہدف آرام سے حاصل کر لیں گے کیونکہ فخر جب بھی ایسی اننگز کھیلتا ہے تو ہم 90 فیصد وہ میچز جیت جاتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔ فخرزمان ایک سال کے دوران کسی ایک ٹیم کے خلاف زیادہ سنچریاں بنانے والے کھلاڑی بن گئے
بابر اعظم نے بتایا کہ جب میں بیٹنگ کے لئے گیا تو فخر نے بتایا کہ پچ بہت اچھا ہے، ہم پارٹنر شپ کو لمبا کریں گے۔
کپتان کا کہنا تھا کہ ہمارے دماغ میں تھا کہ ہم نے 20 اوورز تک جانا ہے، لیکن بارش کا خیال ہمارے دماغ میں بالکل نہیں تھا کیونکہ موسم بالکل صاف تھا، لیکن اس کے بعد اچانک بادل آئے اور ہم نے پھر ساری صورتحال بارے پلان کیا۔
بابر اعظم نے بتایا کہ ’ لیکن اس سے پہلے بھائی میرے نے ( فخر زمان ) نے کام شروع کر دیا تھا ‘۔
اس موقع پر فخر نے کپتان کو ٹوکتے ہوئے سوال کیا کہ ’ آپ ہر چھکے کے بعد کیا کہتے تھے ‘ ؟ ، جس پر بابر نے مسکراتے ہوئے بتایا کہ ’’ میں اس کو کہتا تھا کہ فخر، ٹھیک ہے ، ایک لگ گیا ہے، کوئی مسئلہ نہیں، ایریا میں آئے گا تو ضرور مارو، لیکن زبردستی نہیں، اور یہ مجھے کہتا رہا کہ ٹھیک ہے لیکن اس نے زبردستی بھی مارے ہیں‘‘۔
یہ بھی پڑھیں۔ ورلڈ کپ : پاکستان نے ڈک ورتھ لوئس کے تحت نیوزی لینڈ کو 21 رنز سے شکست دیدی
بابر اعظم نے بتایا کہ پھر میں نے فخر سے کہہ دیا تھا کہ آپ جیسے مرضی کھیلو بس وکٹ پر ٹھہرو اور اس کے بعد ماشاءاللہ اس نے بہترین اننگز میں ایک اننگ کھیلی۔
یاد رہے کہ ہفتہ کو ورلڈ کپ 2023 کے اہم میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو ڈک ورتھ لوئس ( ڈی ایل ایس ) میتھڈ کے تحت 21 رنز سے شکست دی۔
کیویز کے خلاف میچ میں اوپنر فخر زمان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 81 گیندوں پر 126 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی جس میں 8 چوکے اور 11 چھکے شامل تھے۔
فخرزمان نے سابق کپتان شاہد آفریدی کا ایک اننگ میں سب سے چھکوں کا قومی ریکارڈ بھی برابر کیا۔