استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے لیہ کی عوام کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ اگلے کچھ دنوں میں لیہ تونسہ پل پرکام ہوتانظرآئےگا،لیہ تونسہ پل کا افتتاح رفاقت گیلانی کریں گے ، ہمیں پنجاب کا نام بدلنے کی ضرورت نہیں، پنجاب کا نام بدلنا نہیں چاہتا، ایک شمالی اور ایک جنوبی پنجاب ہوگا۔
عبدالعلیم خان نے معرکہ حق کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لیہ اور تونسہ کے درمیان پل بنا ہواہے دریا پر لیکن دونوں طرف سڑک ہی نہیں ہے ، اگلے کچھ دنوں میں لیہ تونسہ پل پرکام ہوتانظرآئےگا،لیہ تونسہ پل کا افتتاح رفاقت گیلانی کریں گے، ملتان میانوالی سڑک پر بھی کام ہوتا نظرآئےگا ملتان میانوالی سڑک کا افتتاح بھی رفاقت گیلانی کریں گے،چوہدری یاسرعرفات ساتھ ہوں گے، جنوبی پنجاب کےساتھ بہت زیادتی ہوئی،اس کی محرومیاں بہت زیادہ ہیں، پاکستان کے تمام صوبوں کیلئے پارٹی کے منشور میں شامل کر رہاہوں کہ ایک سے زیادہ اس کے حصے بننے چاہئیں ، ہمیں پنجاب کا نام بدلنے کی ضرورت نہیں، پنجاب کا نام بدلنا نہیں چاہتا، پنجاب پنجاب ہی رہے گا، ایک شمالی اور ایک جنوبی پنجاب ہوگا، اسی طرح سندھ میں بھی نام تبدیل نہیں کرنا ، انتظامیہ بہتر کر سکتے ہیں تو سندھ میں بھی شمالی اورجنوبی سندھ ہوناچاہیے، کےپی اوربلوچستان میں بھی شمالی اورجنوبی ہوناچاہیے،ہماری پارٹی اسی منشورکےساتھ آگے بڑھے گی، جنوبی پنجاب استحکام پاکستان پارٹی کا مطالبہ ہوگا، آپ کا صوبہ ہوگا تو عوام کو بہت سی نوکریاں ملیں گی، میرے پاس وزارت آگئی تومیڈیکل کالج بنادوں گا، کسی اور کے پاس وزارت ہو گی تو اس سے میڈیکل کالج بنانے کا کہوں گا، لیہ میں بہترین سڑکیں بناؤں گا، جس دن صوبہ بن گیا ڈویژن کی ضرورت نہیں رہے گی،لیہ خوبصورت علاقہ بنے گا۔






















