نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن بھی پاکستانی اوپنر فخر زمان کی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے۔
یاد رہے کہ ہفتہ کو ورلڈ کپ 2023 کے اہم میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو ڈک ورتھ لوئس ( ڈی ایل ایس ) میتھڈ کے تحت 21 رنز سے شکست دی۔
یہ بھی پڑھیں۔ ورلڈ کپ : پاکستان نے ڈک ورتھ لوئس کے تحت نیوزی لینڈ کو 21 رنز سے شکست دیدی
کیویز کے خلاف میچ میں اوپنر فخر زمان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 81 گیندوں پر 126 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی جس میں 8 چوکے اور 11 چھکے شامل تھے۔
فخرزمان نے سابق کپتان شاہد آفریدی کا ایک اننگ میں سب سے چھکوں کا قومی ریکارڈ بھی برابر کیا۔
یہ بھی پڑھیں۔ فخر زمان کی دھواں دھار بیٹنگ، کئی ریکارڈ اپنے نام کرلئے
مایہ ناز اوپنر کی کارکردگی پر جہاں پاکستانی شائقین اور بورڈ حکام انہیں سراہ رہے ہیں وہیں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے بھی ان کی اس اننگ کی تعریف کی ہے۔
میچ کے بعد کین ولیمسن کا کہنا تھا کہ ہم یہ سوچ بھی نہیں سکتے تھے کہ 400 رنز بنا کر بھی میچ ہار جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں۔ فخر زمان کی شاندار پرفارمنس پر انکے والد کا رد عمل سامنے آگیا
ولیمسن نے بابر اعظم اور فخر زمان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی بیٹرز نے جس انداز میں بیٹنگ کی وہ مطلوبہ ہدف بھی حاصل کر سکتے تھے۔
یہ بھی پڑھیں۔ فخرزمان ایک سال کے دوران کسی ایک ٹیم کے خلاف زیادہ سنچریاں بنانے والے کھلاڑی بن گئے
کیویز کپتان کا کہنا تھا کہ فخر زمان غیر معمولی طور پر اچھا کھیلے، انہوں نے خود کو ہر موقع دیا اور گراؤنڈ ان کے لئے اتنا بڑا نہیں تھا اس لئے پاکستان آج اس جیت کا مستحق تھا۔