بھارت کے خلاف آپریشن "بنیان مرصوص" کی کامیابی کے حوالے سے استحکامِ پاکستان پارٹی کی جانب سے لیہ میں منعقدہ "معرکہ حق کنونشن" میں پارٹی کی اعلیٰ قیادت کی آمد شروع ہو گئی ہے۔
استحکامِ پاکستان پارٹی(آئی پی پی)کا جنوبی پنجاب کے ضلع لیہ میں ہونے والے معرکہ حق کنونشن میں مرکزی جنرل سیکرٹری(استحکامِ پاکستان پارٹی) میاں خالد محمود ، صدر پنجاب برائےشعبہ خواتین کی تسکین خاکوانی پنڈال میں موجود ہیں۔
رکن پنجاب اسمبلی (ایم پی اے) و جنرل سیکرٹری پنجاب شعیب صدیقی بھی معرکہ حق کنونشن کے پنڈال میں موجود ہیں یہ تمام رہنما اس موقع پر پنڈال میں موجود ہیں اور پارٹی کارکنوں سے ملاقات کر رہے ہیں۔
استحکام پاکستان پارٹی کا معرکہ حق کنونشن کا پنڈال پارٹی کے جھنڈوں، بینرز اور ملی نغموں سے سجا ہوا ہے کارکنان کی بڑی تعداد پرجوش انداز میں رہنماؤں کا استقبال کر رہی ہے، جبکہ سیکیورٹی کے سخت انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔
استحکامِ پاکستان پارٹی نے یہ کنونشن بھارت کے خلاف کامیاب دفاعی حکمت عملی اور "بنیان مرصوص" آپریشن کے تناظر میں منعقد کیا ہے یہ اجتماع پاکستان کی خودمختاری اور دفاعی پالیسی پر عوامی یکجہتی کا مظہر ہے۔
استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان کا پھولوں اور بتیوں سے شاندار ستقبال کیا گیا ہے،پارٹی صدر کنونشن سے خصوصی خطاب کریں گے۔






















