لیہ میں استحکام پاکستان پارٹی کی جانب سے معرکہ حق کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں شہریوں کی بھر پور تعداد نے شرکت کرتے ہوئے پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا جبکہ ’’ آئی پی پی معرکہ حق کنونشن ‘‘ سوشل میڈیا پر بھی ٹاپ ٹرینڈز میں شامل رہا ۔
تفصیلات کے مطابق لیہ منعقد معرکہ حق کنونشن میں پارٹی اور پاک فوج کے حق میں شرکاء کی جانب سے فلک شگاف نعرے لگائے گئے جبکہ ملی نغموں نے کارکنان میں جوش بھر دیا ۔
پارٹی کی مرکزی قیادت اور کارکنان کی جانب سے صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان کا پرتپاک استقبال کیا گیا جبکہ پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کی گئیں، تقریب کے دوران پاک فوج کی جانب سے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر خصوصی ڈاکومینٹری بھی دکھائی گئی ۔
عبدالعلیم خان نے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کے مخالف پاکستان کو ٹارگٹ کرنا چاہتے ہیں، اسرائیل نے نہ صرف اپنے ماہرین بھیجے بلکہ پاکستان پر حملہ کرنے کیلئے بھارت کو ڈرون بھی دیئے ، بھارت اسرائیل کی ساری ٹیکنالوجی استعمال کر رہا تھا ۔ یہ فوج صرف پاکستان کی نہیں بلکہ عالم اسلام کی فوج ہے ، یہ سپہ سالار عاصم منیر صرف پاکستان کا نہیں بلکہ پورے عالم اسلام کا سپہ سالار ہے ۔ پاکستان نے مودی کے غرور کو ڈیڑھ گھنٹے میں خاک میں ملا دیاہے ، جو افواج پاکستان کے خلاف باتیں کرتے تھے ان کے منہ بند ہونے میں بھی ڈیڑھ گھنٹہ لگا، مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہونے والے ہمارے دوست چین ، ترکیہ ہیں، ہمیں ڈرون کی ٹیکنالوجی ترکیہ نے دی، جن سے بھارتی جہازوں کو گرایا وہ ٹیکنالوجی چین نے دی






















