وفاقی وزیر مواصلات اور استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ عبدالعلیم خان نے خضدار سکول بس دھماکے میں مزید شہادتوں پر افسوس کا اظہار کیاہے ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیرمواصلات عبدالعلیم خان نے کہا تعلیم کے حصول کیلئے جانے والوں کے ساتھ ظلم وبربریت قابل مذمت ہے۔ معصوم بچوں سےبدلہ لینےکی گھٹیا حرکت صرف بھارت ہی کرسکتا ہے۔ عبدالعلیم خان نے کہا غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے شہدا کے درجات کی بلندی کے لیے دعا بھی کی۔






















