کراچی میں گرمی کا زور کم نہ ہوسکا، محکمہ موسمیات نے چند روز کے دوران گرمی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کردیا کہا کہ فی الحال کراچی میں بارش کا کوئی امکان نہیں۔
بحیرہ عرب میں سمندری طوفان کی صورتحال کے باوجود کراچی میں گرمی کا زور کم نہ ہوسکا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں چند روز کے دوران گرمی میں مزید اضافے کا امکان ہے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ موسمیات انجم نذیر کا کہنا ہے کہ فی الحال کراچی میں بارش کا امکان نہیں، بحیرہ عرب میں بننے والے ڈپریشن کی رفتار سست ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈپریشن کراچی سے 950 کلو میٹر کے فاصلے پر ہے، ڈپریشن سے کراچی کی ساحلی پٹی کو کوئی خطرہ نہیں۔





















