استحکام پاکستان پارٹی بھارت کیخلاف پاکستان کی شاندار فتح پر لیہ میں آج معرکہ حق کنونشن کا انعقاد کرے گی، صدر آئی پی پی اور وفاقی وزیر عبدالعلیم خان خطاب کرینگے۔
بھارت کیخلاف شاندارفتح پر استحکام پاکستان پارٹی کا معرکہ حق کنونشن آج لیہ میں ہوگا، لیہ شہر کو آئی پی پی، پاکستان، چین اور آذربائیجان کے پرچموں سے سجا دیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق معرکہ حق کنونشن شام 6 بجے محمد علی انسٹیٹیوٹ میں شروع ہوگا، صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان کنونشن سے خطاب کریں گے۔
شعیب صدیقی کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب میں ترقی و خوشحالی کا وعدہ پورا کریں گے۔






















