سستی گاڑی خریدنے کے چکر میں راولپنڈی کے رہائشی دو افرادگاڑی خریدنے کیلئےملتان جانے والے ہنی ٹریپ کا شکار ہوگئے۔
رپورٹس کے مطابق ملتان سے سستی گاڑی خریدنے کیلئے جانے والے رافع ذوالفقار اور اُس کے بہنوئی نعمان بشیر کو اغواء کر لیا گیا۔ اغواء کاروں نے اہلخانہ سے پانچ کروڑ تاوان مانگ لیا۔ عدم ادائیگی پرمغویوں کے قتل کی دھمکی دے دی۔ تھانہ ریس کورس پولیس نے اغوا برائے تاوان کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔
تھانہ ریس کورس پولیس نے مقدمہ درج کرلیا، اغواء کا تاوان کی دفعہ بھی شامل کیا گیا ہے۔ مقدمہ مغوی رافع ذوالفقار کی بہن عطیہ نائید کی مدعیت میں درج کیا گیا ۔مقدمہ کے متن میں رافع ذوالفقار کی بہن عطیہ نائید نے لکھوایا کہ 20 سالہ مغوی رافع ذوالفقار بہنوئی نعمان بشیر کےہمراہ گاڑی خریدنےگئےتھے۔
کچے کے علاقہ سے بازیاب ہونے والے نزاکت علی نے ارشد مغل کے قتل بارے حقائق پیش کر دیئے،سوشل میڈیا پر سستی گاڑی کے اشتہارات،معصوم لوگوں کے لئے مالی نقصان،موت کا سبب بن رہے ہیں،2صوبوں کی پولیس ان جرائم پیشہ عناصر کو نکیل ڈالنے میں کامیاب نہ ہو سکی@OfficialDPRPP@sindhpolicedmc8 pic.twitter.com/MpuE1VmUL7
— Yasir Hakeem (@mughal207) July 15, 2023
خیال رہے کہ پہلے بھی اِسی چکر میں ایک شخص قتل ہوچکا ہےکچے کے علاقہ سے بازیاب ہونے والے نزاکت علی نے ارشد مغل کے قتل بارے حقائق پیش کر دیئےاورتاوان دے کر واپس گھر آئے تھے۔