کراچی کے شمالی مضافاتی علاقوں میں بادل اچانک برس پڑے، گلشن معمار، کاٹھور ایم نائن اور اطراف کے علاقوں میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری ہوئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کے شمالی مضافاتی علاقوں گلشن معمار، کاٹھور، ایم نائن اور اطراف کے علاقوں میں موسلا دھار بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔
بحریہ ٹاؤن میں بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی ہوئی، جس کے بعد موسم میں خنکی پیدا ہوگئی، جبکہ سرجانی ٹاؤن اور نارتھ کراچی سمیت مختلف علاقوں میں بوندا باندی ہوئی۔
واضح رہے کہ شہر قائد میں کل بھی موسم ابر آلود رہے گا جبکہ پیر اور منگل کو درجہ حرارت بڑھنے کا امکان ہے۔