کراچی میں گرمی کی شدت برقرار ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے، ہوا کا کم دباؤ کراچی کے جنوب مشرق میں موجود ہے، ساحلی پٹی کو فی الحال کوئی خطرہ نہیں۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں گرمی کی شدت برقرار ہے، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 33 ڈگری جبکہ زیادہ سے زیادہ 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔
میٹ آفس نے بتایا ہے کہ مشرقی وسطی بحیرہ عرب میں کم دباؤ موجود ہے، لو پریشر کراچی کے جنوب مشرق میں 1075 کلومیٹر دور ہے، سسٹم شمال کی طرف بڑھ کر ڈپریشن کی صورت اختیار کرسکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ساحلی پٹی کو فی الحال سمندری طوفان سے کوئی خطرہ نہیں، سائیکلونک وارننگ سینٹر مسلسل نگرانی کررہے ہیں۔





















