فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کے اعزاز میں جی ایچ کیو میں خصوصی گارڈ آف آنر کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، فیلڈ مارشل نے یادگار شہداء پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔ انہوں نے کہا کہ اعزاز بھارتی جارحیت کیخلاف ڈٹے رہنے والے شہداء اور جانبازوں کو خراج تحسین ہے۔
جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کے اعزاز میں خصوصی گارڈ آف آنر کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر نے جی ایچ کیو میں یادگار شہداء پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔

ترجمان کے مطابق فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر نے شہداء پاکستان کو خراج عقیدت پیش کیا، جنرل عاصم منیر نے فیلڈ مارشل کا اعزاز پوری قوم، خصوصاً افواج پاکستان کے شہداء اور غازیوں کے نام کیا۔
فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر نے کہا کہ اعزاز بھارتی جارحیت کیخلاف ڈٹے رہنے والے شہداء اور جانبازوں کو خراج تحسین ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے بھارت کیخلاف شاندار فتح کے بعد سربراہ پاک فوج جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کا اعلان کیا تھا۔






















