انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کےمقدمے میں علیمہ خان کی عبوری ضمانت میں چار جون تک توسیع کر دی۔
راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں چھببیس نومبر کے احتجاج کے حوالے سے تھانہ صادق آباد میں درج مقدمےمیں علیمہ خان کی درخواست ضمانت پرسماعت ہوئی۔علیمہ خان اپنی وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں۔جج امجد علی شاہ نے ان کی عبوری ضمانت میں چار جون تک توسیع کردی۔
عدالت کے باہرمیڈیا سےگفتگو کرتےہوئےعلیمہ خان نےکہا کہ ان پر مسلسل نئے مقدمات بنائے جا رہے ہیں۔ آج ایک کیس ہے،کل کوئی اوربنا دیاجائےگا،علیمہ خان کا کہنا تھا کہ یہ سب کچھ وزیراعلیٰ پنجاب کے زیر سایہ ہو رہا ہےانہوں نےوزیراعلیٰ پنجاب کو بغض سے بھری خاتون قرار دیا،ان کا مزیدکہنا تھا کہ ان کو یہ معلوم نہیں کہ اللہ کی پکڑ بہت سخت ہوتی ہے۔






















