اپریل کے مہینے کے لیے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 1 روپے 25پیسےفی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ نیپرا 29 مئی کو سی پی پی اے کی درخواست پر سماعت کرے گا۔
صارفین کو ایک اورمہنگائی کا جھٹکا لگنے والا ہےسنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے اپریل کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں نیپرا کو بجلی1روپے 25 پیسےفی یونٹ مہنگی کرنےکی درخواست دے دی ہے، درخواست کےمطابق اپریل میں بجلی کی مجموعی پیداوار 10 ارب 51کروڑ 30 لاکھ یونٹس رہی،جبکہ تقسیم کارکمپنیوں کو 10ارب 19 کروڑ 60 لاکھ یونٹس فراہم کی گئی۔
سی پی پی اے کےمطابق بجلی کی ریفرنس لاگت 7روپے اڑسٹھ پیسے فی یونٹ تھی، جبکہ اصل لاگت بڑھ کر8روپے چورانوے پیسے فی یونٹ ہو گئی،درخواست میں بتایا گیا ہے کہ اپریل میں اکیس اعشاریہ چورانوے فیصد بجلی پانی سے جبکہ چودہ اعشاریہ اکیاون فیصد مقامی کوئلے سے پیدا کی گئی۔
درآمدی کوئلے سے دس اعشاریہ صفر دو، اور فرنس آئل سےصفر اعشاریہ ستانوے فیصد بجلی بنی۔اسی طرح آٹھ اعشاریہ صفر ایک فیصد بجلی مقامی گیس سے بیس اعشاریہ باون فیصد درآمدی ایل این جی سے اور سترہ اعشاریہ اکانوے فیصد بجلی جوہری ایندھن سے پیدا کی گئی۔





















