سوات میں کچے گھر کی چھت گرنے سے ماں بیٹے سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔
تحصیل کبل کے علاقے آوار پٹے میں ہدایت اللہ نامی شخص کےکچے مکان کی چھت گر گئی، حادثے میں ہدایت کی اہلیہ ،سات سالہ بیٹا اور بھتیجی ملبے تلے دب گئے۔
ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تینوں افراد کی لاشیں نکال کر اسپتال منتقل کر دیں۔



















