خضدار میں اسکول بس دھماکا پر وفاقی وزیرمواصلات عبدالعلیم خان نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔
صدراستحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نےملک میں دہشتگردی کی نئی لہرکی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہامیدان جنگ میں شکست فاش پربھارت اوچھےہتھکنڈوں پراترآیاہے،اسکول بس میں معصوم بچوں پر دہشتگردی، سفاکی اور بزدلی کی انتہا ہے۔
نونہالان وطن عزیز کےبم دھماکے میں جاں بحق ہونے پر پوری قوم سوگوار ہے،بم دھماکےمیں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کیلئےدعاگو ہیں،دہشتگردوں کےسہولت کاروں سےآہنی ہاتھوں سےنمٹا جائے گا، پاک فوج سرحدوں کی حفاظت اور اندرونی دشمنوں کا بھی صفایا کررہی ہے۔






















