بھارتی پروازوں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی مزید بندش کا فیصلہ کل ہوگا۔
ذرائع کےمطابق بھارتی ائیرلائنزمستقبل میں پاکستانی فضائی حدود استعمال کرسکیں گے یا نہیں فیصلہ کل ہوجائےگا،ابتک فضائی حدودکی بندش سےبھارتی ایئرلائنزکوآٹھ ارب بھارتی روپےکا نقصان ہوچکا ہے، بھارت کو یک ماہ میں ایندھن کی مد میں پانچ ارب روپے کا اضافہ خرچہ کرنا پڑا ہے۔
بوئنگ ٹرپل سیون اورایئربس طیاروں کی ایک سو پچاس پروازوں کو یومیہ دو سےچارگھنٹے کے اضافی سفر کاسامنا ہے،ذرائع کےمطابق طویل پروازوں کواسٹاپ اوورکی مد میں تین ارب بھارتی روپے کےالگ اخراجات بھی اٹھانا پڑے رہے ہیں،دوسری جانب اضافی اخراجات کے باعث ہونے والے نقصان کےصورت میں ایئر انڈیا نےمودی سرکارسے امداد کا بھی مطالبہ کردیا ہے۔






















