لاہور کینال روڈ پر جوہر ٹاؤن کے قریب گاڑی نہرمیں گر گئی،حادثے میں تین افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو حکام موقع پر پہنچ کر گاڑی میں سوار افرادکو باہر نکالا ،تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے،ریسکیو نے لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا،حکام کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا،ریسکیو اہلکاروں نے گاڑی کو نہر سے نکال لیا۔
حادثے کے باعث کینال روڈ پر ٹریفک کی روانی شدید متاثر رہی،جس کے باعث لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔






















