پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹی 20 سیریز کےلیے 16 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔
بنگلہ دیش کے خلاف ٹی 20 سیریز میں سلمان علی آغا قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت کرینگے جبکہ شاداب خان نائب کپتان ہوں گے۔ کھلاڑیوں میں ابراراحمد، فہیم اشرف، فخرزمان، حارث رؤف، حسن علی اور حسن نواز شامل ہیں۔
حسین طلعت، خوشدل شاہ، محمدعرفان، محمدحارث، محمدوسیم، نسیم شاہ، صاحبزادہ فرحان اور صائم ایوب بھی قومی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 3 ٹی20 میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے۔






















