وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے آرمی چیف عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کا اعزازی عہدہ ملنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔
اپنے پیغام میں وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی بے مثال قیادت کی بدولت پاکستان کو بھارت کے خلاف تاریخی کامیابی ملی ہے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پوری قوم افواج پاکستان اور اپنے سپہ سالار کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
عبدالعلیم خان کا مزید کہنا تھا کہ مسلح افواج قومی سلامتی کی ضمانت ہیں اور آپریشن بنیان المرصوص میں قوم نے اسکا عملی مظاہرہ دیکھا۔






















