مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی کا کہنا ہے کہ پاک افواج نے بھارت کی غنڈہ گردی ختم کردی ہے۔
سماء کے پروگرام ’ ندیم ملک لائیو ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ن لیگی رہنما عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بھارت سے 1971 کا بدلہ لے لیا ہے، پاکستان ایک امن پسند ملک ہے لیکن بھارت نے ہمیں فلسطین سمجھ کر دبانے کی کوشش کی جس کا پاک فوج اور پوری قوم نے منہ توڑ جواب دیا۔
عابد شیر علی نے کہا کہ بھارت کی آنے والی نسلیں اس شکست کو یاد رکھیں گی۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کا پانی روکنا عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے اور پاکستان اسے عالمی فورمز پر اٹھائے گا۔
انہوں نے پہلگام واقعے کو بھارت کے اندر سے ہونے والا قرار دیتے ہوئے کہا کہ دنیا اس کی تصدیق کر رہی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاک افواج نے بھارت کی غنڈہ گردی ختم کردی اور آنے والے دنوں میں معاملات پاکستان کے حق میں جائیں گے۔






















