پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنماء و سابق وفاقی وزیر غلام سرور خان نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کی خوشی میں خصوصی تقریب کا اعلان کیا جس میں وہ9نومبر کو آئی پی پی قائدین کو استقبالیہ دیں گے ۔
رپورٹس کے مطابق غلام سرور خان نے پارٹی کی مرکزی قیادت کو ٹیکسلا بلانےکا فیصلہ کیا ہے جس میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے خصوصی تقریب میں پیٹرن انچیف جہانگیرخان ترین اورمرکزی صدر عبدالعلیم خان خصوصی مہمان ہوں گے۔آئی پی پی کے مرکزی قائدین عون چوہدری اور اسحاق خاکوانی بھی شریک ہوں گے ۔
یہ بھی پڑھیں:۔پی ٹی آئی رہنما غلام سرور خان کا آئی پی پی میں شمولیت کا فیصلہ
استتقبالیہ تقریب علاقہ کی سیاسی و سماجی شخصیات کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہےاستحکام پاکستان پارٹی کے مرکزی قائدین استقبالیہ شرکاء سےخطاب کریں گے
خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر غلام سرور خان نے استحکام پاکستان پارٹی ( آئی پی پی ) میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ہے۔
سابق وفاقی وزیرغلام سرورخان نے آئی پی پی کے پیٹرن انچیف جہانگیر ترین اور صدر علیم خان سے ملاقات کی جس میں سیاسی صورتحال اور نئے سیاسی سفر کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاتھا۔ سابق وفاقی وزیر نے رواں ہفتے ہی آئی پی پی میں شمولیت کا فیصلہ کیا تھا استقبالیہ میں آئی پی پی میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کروں گا۔