جنوبی پنجاب کی متعدد قد آور سیاسی شخصیات استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہوگئیں، ایم پی اے شعیب صدیقی سے ملاقات میں پارٹی منشور اور صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔
جنوبی پنجاب کی سیاسی شخصیات نے جنرل سیکریٹری آئی پی پی پنجاب اور ایم پی اے شعیب صدیقی سے ملاقات کے بعد پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔
شعیب صدیقی، رفاقت گیلانی اور یاسر عرفات نے پارٹی پرچم پہناکر سیاسی شخصیات کا خیر مقدم کیا۔ ایم پی اے شعیب صدیقی نے کہا جنوبی پنجاب میں استحکام پاکستان پارٹی کی جڑیں مضبوط ہورہی ہیں، جنوبی پنجاب کی گزشتہ تمام محرومیوں کا ازالہ کریں گے۔
ان کا کہنا تھا معرکہ حق کی فتح سے پاکستان کا وقار پوری دنیا میں بلند ہوا ہے، لیہ کنونشن میں افواج پاکستان کے ساتھ بھرپور اظہار یکجہتی کیا جائے گا۔






















