پاکستان مخالف بیان پرپاکستانی اداکاروں نے بھارتی مصنف اور شاعر جاوید اختر کی کلاس لے لی۔
بھارتی مصنف ایک بار پھر پاکستان مخالف بیان دینے پر شدید تنقید کی زد میں ہیں،انہوں نے حال میں ایک انٹرویو میں کہا کہ پاکستانی کہتے ہیں کہ میں جہنم میں جاوں گاجبکہ بھارتی مجھے جہادی کہتے ہیں،اگر پاکستان اور جہنم میں کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوا تو میں جہنم کا انتخاب کروں گا۔
جاوید اختر کا بیان تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس پر شوبز شخصیات کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے،معروف اداکارہ مشی خان نے ردعمل میں کہا کہ آپ نے ٹھیک جگہ کا انتخاب کیا آپ ہیں ہی اس قابل۔
View this post on Instagram
اداکارہ عمران عباس نے اپنے ردعمل میں کہا کہ اگر آپ جہنم کا انتخاب نہ بھی کرتے تو آپ کا جہاز وہیں پر اترتا،اس کے علاوہ اداکارہ بلال قریشی نے لکھا کہ ایسے لوگوں کے لیے ہی کہا گیا ہے کہ 'گو ٹو ہیل' وہ بھی رافیل میں۔


خیال رہے کہ بھارتی مصنف جاوید اختر اس سے قبل بھی پاکستان مخالف زہر اگلنے پر تنقید کی زد میں رہے ہیں،کچھ عرصہ قبل وہ لاہور میں ایک ادبی میلے میں بھی شرکت کے لیے پہنچے تھے،جہاں انکا پاکستانی اداکاروں کی جانب سے شاندار استقبال کیا گیا،یہاں بھی وہ باز نہ آئے اور واپس بمبئی جاکر پاکستان پر الزامات لگاتے رہے۔





















