کیتھولک مسیحیوں کے پیشوا پوپ لیو نے حلف اٹھانے کے بعد غزہ، میانمار اور یوکرین کے متاثرین کیلئے دعا کی اور عالمی برادری سے غزہ، میانمار اور یوکرین میں امن قائم کرنے کی اپیل کردی۔
پوپ لیو نے کہا کہ غزہ میں مشکلات سے دوچار لوگوں کو نہیں بھول سکتے، غزہ میں بچے، خاندان، بوڑھے بھوک سے مررہے ہیں، مدد کی جائے۔
ان کا کہنا ہے کہ میانمار میں معصوم لوگوں کی زندگیاں چھینی جارہی ہیں، یوکرین منصفانہ اور دیرپا امن کیلئے مذاکرات کا منتظر ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیلی ظالمانہ کارروائیوں میں اب تک 53 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور ڈیڑھ لاکھ کے قریب زخمی ہوچکے ہیں، صہیونی فورسز نے غزہ کو تباہ کرکے رکھ دیا، لاکھوں لوگ ہجرت پر مجبور ہوگئے ہیں۔





















