بھارتی شہر حیدرآباد میں عمارت میں آگ لگنے سے 17 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، مرنے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست تلنگانہ کے شہر حیدرآباد میں عمارت میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں کم از کم 17 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق آگ چار مینار کے علاقے میں لگی، مرنیوالوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حکام کا کہنا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی، فائر بریگیڈ نے آگ پر قابو پالیا۔





















