ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے بھارت کے خلاف پاکستان کی فتح کو امن کی فتح قرار دیا اور نوجوانوں کو دشمن کے ناپاک عزائم سے آگاہ کرتے ہوئے متحد رہنے کی تلقین بھی کر دی۔
ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے اسلام آباد کے طلبا اور اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست میں کی جس دوران ڈی جی آئی ایس پی آر نے نوجوانوں کی ملک کے لیے کاوشوں کو نہایت اہم قرار دیا اور دشمن کے ناپاک عزائم سے آگاہ کرتے ہوئے متحد رہنے کی تلقین بھی کی۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ پاکستان امن کا گہوارہ ہے اور پاکستان کی فتح دراصل امن کی فتح ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے پورے ملک کے اساتذہ کو پاک فوج کی جانب سے سلام بھی پیش کیا۔
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ جوکہتےتھےفوج اپنا کام نہیں کرتی،آج اُن سےپوچھیں، آج بیٹا ان سے سوال کرو کیا فوج نے اپنا کام نہیں کیا؟ تم کون ہوتے تھے جواپنی فوج کےخلاف باتیں کرتےتھے؟ کیا آج آپ اُن کو ذمہ دار نہیں ٹھہرائیں گے۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کے پیچھے بھارت ہے، جب عوام اور فوج اکٹھے ہوں گے تو کوئی دہشت گرد نہیں بچے گا۔ ترجمان پاک فوج کاملک بھرکےاساتذہ کوسلام،کشمیر بنےگاپاکستان کا نعرہ بھی لگایا۔





















