پی ایس ایل کے 27 ویں میچ میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو 23 رنز سے شکست دیتے ہوئے پلے آف مرحلے میں جگہ پکی کر لی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 238 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 214 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی اور 23 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پشاور زلمی کی جانب سے کپتان بابراعظم 94 رنز کی شاندار اننگ کھیلی لیکن وہ اپنی ٹیم کو کامیاب نہیں کروا سکے ۔ان کے علاوہ اوپننگ پر آنے والے صائم ایوب نے 47 رنز بنائے ۔ ٹام کوہلر 20 ، معاذ صداقت نے 19 اور حسین طلعت نے 12 رنز بنائے ۔
اس سے قبل پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جس پر کراچی کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 237 رنز بنا ئے جس میں ڈیوڈ وانر 86 رنز کے ساتھ سرفہرست رہے جبکہ جیمز ونس نے 72 رنز کی اننگ کھیل کر ٹیم کو بڑا ہدف دینے میں مدد کی، خوشدل شاہ نے 43 اور محمد نبی نے 26 رنز بنائے ۔ان کے علاوہ عرفان خان 2 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ۔
پشاور زلمی کی جانب سے لیوک ووڈ نے 2 ، علی رضا اور عارف یعقوب نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
یاد رہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے باعث پی ایس ایل کو ملتوی کر دیا گیا تھا اور تمام غیر ملکی کھلاڑیوں کو خصوصی پرواز کے ذریعے دبئی منتقل کیا گیا تاہم سیز فائر کےبعداب دوبارہ پی ایس ایل کو بحال کر دیا گیاہے ۔






















