سندھ کے سیلاب متاثرہ علاقوں کے لیے خوشخبری ہے،اطالوی ایجنسی برائے ترقی و تعاون چالیس لاکھ یورو کی امداد فراہم کرے گی جو متاثرہ خاندانوں کی بحالی اور تحفظ پر خرچ کی جائے گی۔
سندھ کے سیلاب زدہ اضلاع کے لیے اطالوی ایجنسی برائے ترقی و تعاون نے چالیس لاکھ یورو کی امداد فراہم کرنےکا اعلان کیا ہے،جاری کردہ اعلامیہ کےمطابق یہ رقم ان خاندانوں کی فلاح پرخرچ کی جائے گی جو شدید سیلاب،خشک سالی اور ہیٹ ویوز سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے۔
اطلاعات کےمطابق امدادی رقم ارلی وارننگ سسٹمز کی تنصیب اور قدرتی آفات کےخلاف مؤثر تیاری کے لیےاستعمال ہوگی۔اس مقصد کے لیےایف اے او اور سی ای ایس وی آئی کے نمائندوں نے چھتیس ماہ کے معاہدے پر دستخط کیے۔
معاہدے پر دستخط کی تقریب میں اطالوی سفیر ماریلینا ارمیلین بھی موجود تھیں جنہوں نے کہا کہ یہ امداد پاکستان کو موسمیاتی آفات کے خطرات میں کمی کے لیےمدد فراہم کرے گی۔






















