اٹک میں کوہاٹ روڈ پر وین اور کار میں تصادم ہوگیا، جس کے بعد وین میں آگ بھڑک اٹھی، حادثے میں خاتون اور بچہ جاں بحق ہوگیا، 14 مسافر جھلس کر زخمی ہوگئے، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق اٹک کے علاقے مٹھیال کے قریب کوہاٹ روڈ پر وین اور کار میں تصادم ہوگیا، جس کے بعد وین میں آگ بھڑک اٹھی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں خاتون اور بچہ جاں بحق ہوگیا، 14 مسافر جھلس کر زخمی ہوئے، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں 7 کی حالت تشویشناک ہے، ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ہے۔



















