سری لنکن وکٹ کیپر بیٹر کوسال پریرا ایک بار پھر لاہور قلندرز کا حصہ بن گئے۔
سری لنکن وکٹ کیپربیٹرکوسال پریرا ایک بارپھر لاہورقلندرز اسکواڈ میں شامل ہو گئے ہیں،وہ ٹیم کے اہم میچ سےقبل آج صبح لاہور پہنچے، جہاں قلندرز کل 18 مئی کو پشاور زلمی کے خلاف میدان میں اتریں گے۔
کوسال پریرا کےہمراہ دو دیگر غیرملکی کھلاڑی شکیب الحسن اور بھانوکا راج پکشا بھی لاہور پہنچے۔شکیب اور راج پکشا کو انجری کے باعث باہر ہونے والے ٹام کرن اور ڈیرل مچل کی جگہ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
34 سالہ پریرا ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اپنی دھواں داربیٹنگ اور وسیع تجربے کے باعث جانے جاتے ہیں،وہ اب تک 4,500 سے زائد رنز بناچکے ہیں،اورگزشتہ دوسالوں میں ان کا اسٹرائیک ریٹ 151.33 رہا ہے، جو ان کی جارحانہ فارم کا ثبوت ہے۔
لاہورپہنچنے پرکوسال پریرا نےخوشی کا اظہار کرتےہوئے کہا"لاہورقلندرز کے ساتھ دوبارہ جُڑکربہت اچھا محسوس ہو رہا ہے،میں ہمیشہ پی ایس ایل میں کھیلنے سےلطف اندوز ہوا ہوں،اور اس اہم موقع پر ٹیم میں واپس آنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے،میں ہرممکن کوشش کروں گا کہ ٹیم کےلیےکارآمد ثابت ہو سکوں اورشائقین کو خوشی دے سکوں،اب ہوٹل میں ٹیم سے ملاقات کا انتظار ہےتاکہ ایک ساتھ آگے بڑھا جاسکے۔






















