ملک کے دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال معمول کے مطابق ہے جبکہ پانی کے مجموعی ذخیرے میں اضافے کا رحجان برقرار ہے ۔ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے آبی وسائل میں پچیس ہزار ایکڑ فٹ کا اضافہ ہوا ۔
تربیلا ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح ایک ہزار چار سو چونسٹھ فٹ اور پانی کا ذخیرہ چھ سو پانچ ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلاڈیم میں پانی کی سطح ایک ہزار ایک سو پینتالیس فٹ اور پانی کا ذخیرہ پانچ سو باون ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ میں پانی کی سطح چھ سو اڑتالیس فٹ ہے جبکہ پانی کا ذخیرہ دو سو تریسٹھ ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ ہوا ۔ دریائے سندھ میں پانی کی آمد اکانوے ہزار آٹھ سو اور اخراج بیاسی ہزار کیوسک ہے ۔دریائے کابل میں آمد واخراج چونتیس ہزار نو سوکیوسک رہا ۔ دریائے جہلم میں پانی کی آمد سینتیس ہزار تین سو اور اخراج اٹھائیس ہزار کیوسک ہے ۔
دریائے چناب میں آمد بیس ہزار پانچ سو اور اخراج پانچ ہزار ایک سو کیوسک ہے۔ جناح بیراج میں پانی کی آمدایک لاکھ تیس ہزار ایک اوراخراج ایک لاکھ بائیس ہزار چھ سو کیوسک ریکارڈ ہوا ۔ چشمہ بیراج میں ایک لاکھ چھبیس ہزار دو سو اوراخراج ایک لاکھ چودہ ہزار کیوسک ہے۔ تونسہ بیراج میں ایک لاکھ چھ ہزار ایک سو اوراخراج چھیاسی ہزار ایک سو کیوسک رہا۔ گدو بیراج میں آمد ستاون ہزار دو سو اور اخراج پچپن ہزار دو سو کیوسک ہے ۔ سکھر بیراج میں پانی کی آمد اکاون ہزار اور اخراج انیس ہزار تین سو کیوسک رہا ۔






















