سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد اضافہ ہوگیا، فی تولہ سونا 900 روپے اور فی اونس 9 ڈالر مہنگا ہوگیا۔
سونا دو روز کی گراوٹ کے بعد سنبھل گیا، امریکا اور چین میں ٹیرف تنازع حل ہونے سے سونے کو ریورس گیئر لگ گیا تھا۔
آل پاکستان صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن سے جاری اعداد و شمار کے مطابق عالمی منڈی میں فی اونس سونا 9 ڈالر مہنگا ہوکر 3177 ڈالر کا ہوگیا۔
رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں اضافے کے باعث پاکستان میں 24 قیراط فی تولہ سونے کے دام 900 روپے بڑھکر 3 لاکھ 36 ہزار 100 روپے ہوگئے۔
اعداد و شمار کے مطابق دس گرام سونے کے بھاؤ 772 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 88 ہزار 151 روپے ہوگئے۔
صراف ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں چاندی کی فی تولہ قیمت 3377 اور عالمی مارکیٹ میں فی اونس نرخ 31.95 ڈالر پر برقرار ہیں۔





















