پاکستان سپر لیگ 10 کے باقی میچز میں شرکت کیلئے پشاور زلمی کے 4 غیر ملکی کھلاڑی پاکستان پہنچ گئے۔
پی ایس ایل 10 کے پاک بھارت کشیدگی کے باعث ملتوی کیے گئے بقیہ میچز کا آغاز کل (17 مئی) سے ہورہا ہے، جس کیلئے غیر ملکی کرکٹرز بھی پاکستان پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔

پشاور زلمی کے آفیشل پیج سے جاری پیغام کے مطابق فرنچائز کے 4 غیر ملکی کھلاڑیوں نے اسکواڈ کو جوائن کرلیا۔
پشاور زلمی کے غیر ملکی کھلاڑی ٹام کوہلر کیڈمور، میکس برائنٹ، نجیب اللہ زادران اور لیوک ووڈ اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔





















