پاکستان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستان کے ساتھ تجارت بڑھانے کی خواہش پر زیرو ٹیرف دو طرفہ تجارتی معاہدے کی تجویز دیدی ہے ۔
ذرائع کے مطابق پاکستان منتخب ٹیرف لائنز پر زیروٹیرف کے ساتھ دوطرفہ معاہدے کا خواہشمند ہے ، پاکستان امریکا کے ساتھ متعدد شعبوں میں دوطرفہ تجارت کو توسیع دینے کا بھی خواہاں ہے ، امریکی صدر ٹرمپ کی طرف سے پاک بھارت جنگ بندی کے بعد معاہدے کی پیشکش کی گئی۔
یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر کروانے کے بعد امریکی صدر نے ٹویٹ میں پاکستان اور بھارت کے ساتھ تجارت بڑھانے کا عندیہ دیا تھا ۔
I am extremely grateful to President Trump for his pathbreaking leadership and commitment to global peace and for his most valuable offer to play a greater role in bringing lasting peace to South Asia.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) May 11, 2025
For decades, Pakistan and the U.S. have been partners who worked together…
امریکی صدر کے ٹویٹ کے جواب میں شہبازشریف نے ایکس پر جاری پیغام میں کہا کہ ’’ میں صدر ٹرمپ کی انقلابی قیادت، عالمی امن کے لیے ان کی وابستگی، اور جنوبی ایشیا میں پائیدار امن قائم کرنے میں مزید مؤثر کردار ادا کرنے کی ان کی نہایت قیمتی پیشکش پر دل کی گہرائیوں سے شکر گزار ہوں۔پاکستان اور امریکا کئی دہائیوں سے قریبی شراکت دار رہے ہیں، جنہوں نے باہمی مفادات کے تحفظ اور دنیا کے اہم علاقوں میں امن و سلامتی کے لیے مل کر کام کیا ہے۔ پاکستان-امریکا تعلقات کو صرف تجارت اور سرمایہ کاری ہی نہیں بلکہ تمام شعبوں میں مزید مضبوط بنا سکتا ہے۔






















