بنگلہ دیشی حکومت نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ ( بی سی بی ) کو دورہ پاکستان کے لئے گرین سگنل دے دیا۔
بنگلہ دیشی حکومت نے دورہ پاکستان کے لیے ٹیم بھیجنے کی اجازت دے دی ہے اور دورہ شیڈول کے مطابق ہوگا۔
یاد رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 5 ٹی 20 میچز شیڈول ہیں۔
دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز 25 مئی سے شروع ہونا تھی تاہم پی ایس ایل فائنل 25 مئی کو ہونے کے باعث ممکنہ طور پر 27 مئی سے شروع ہوگی۔
دوسری جانب دورہ پاکستان سے قبل بنگلہ دیش کی ٹیم 17 اور 19 مئی کو یو اے ای کے خلاف شارجہ میں دو ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی جس کے لئے اسکواڈ امارات پہنچ چکا ہے۔





















