اسلام آباد کی مقامی عدالت نے رہنما تحریک انصاف اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر جوڈیشل ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس نے اسد قیصر کو جوڈیشل مجسٹریٹ قدرت اللہ کی عدالت میں پیش کیا گیا،پولیس نے عدالت سے استدعا کی کہ اسد قیصر کو کرپشن کیس میں گرفتار کیا ہے،جوڈیشل کیا جائے۔
عدالت نے پولیس کی استدعا منظور کرتے ہوئے اسد قیصر کو جوڈیشل لاک اپ میں رکھنے کا حکم دے دیتے ہوئے اسد قیصر کو اسلام پولیس کے حوالے کر دیا۔ عدالت کا کہنا تھا کہ اینٹی کرپشن کے پی پولیس اسد قیصر کے حوالے سے ایک ہفتے کے اندر قانونی کارروائی مکمل کرے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر کو اسلام آباد سے گرفتار کرلیا گیا تھا، اسد قیصر کے بھائی نے ویڈیو بیان میں کہا کہ اسد قیصر کو ان کی رہائش گاہ سے گرفتارکرلیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسد قیصر گھر پر تھے جب پولیس اورسادہ لباس اہلکار گھر آئے اور سادہ لباس اہلکار اسد قیصر کو گرفتار کرکے لے گئے ہیں۔