آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کی انعامی رقم کا اعلان کر دیا گیا۔
آئی سی سی کے مطابق ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کی فاتح کو 36 لاکھ ڈالر کی انعامی رقم ملے گی، رنر اپ ٹیم کو21 لاکھ ڈالر ملیں گے۔
فاتح ٹیم کی انعامی رقم میں 125فیصد،رنراپ کی رقم میں 162 فیصد اضافہ کیا گیا ہے،فائنل آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کےدرمیان 11 جون سے لارڈز میں شروع ہوگا۔




















