ریاست مخالف نفرت انگیز مہم چلانے والوں کےخلاف کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔
نیشنل سائبرکرائم انوسٹی گیشن ایجنسی نےپانچ ملزمان کےخلاف مقدمات درج کرلئے،جن ملزمان کو مقدمات میں نامزد کیا گیا ہےان میں عادل راجہ ،معید پیرزادہ،محمد عمر،نذیربٹ اور احمد نورانی شامل ہیں،ملزمان پرسوشل میڈیا میں ریاستی اداروں کےخلاف گمراہ کن پروپیگنڈہ کرنے کا الزام ہے۔
ایف آئی آر کےمطابق ملزمان نےپاک بھارت کشیدگی میں جھوٹا اور اشتعال انگیز موادشیئر کیا اور اس کی مسلسل تشہیر کرتے رہے،این سی سی آئی اےکاکہنا ہےانتشار پھیلانے یا ریاستی اداروں کو نشانہ بنانےوالوں سےسختی سےنمٹا جائےگا،عوام آن لائن ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث افرادکی معلومات دیں،پوسٹ کی تفصیل،اسکرین شاٹ ، نام اور دیگر معلومات واٹس ایپ کی جا سکتی ہیں ۔






















