آئی پی پی کے رکن اسمبلی شعیب صدیقی نے کہاہے کہ 10مئی کو آپریشن بنیان مرصوص کامیاب ہوا،بھارت کے ایئر سسٹم کو تباہ کیا، پاکستانی فوج اور سفارتی سطح پر ہماری کامیابی ہے۔
استحکام پاکستان پارٹی پارٹی کے رکن اسمبلی شعیب صدیقی نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میں آرمی چیف ،ایئر چیف اور بحری سربراہ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ، 10مئی کو آپریشن بنیان مرصوص کامیاب ہوا،بھارت کے ایئر سسٹم کو تباہ کیا، پاکستانی فوج اور سفارتی سطح پر ہماری کامیابی ہے ، اب سندھ طاس معاہدے کے ساتھ مسئلہ کشمیر پر بات ہوگی ، افسوس کی بات ہےسوشل میڈیا پر کچھ لوگ فوج پر تنقید کرتے رہے۔






















