بلوچستان کے ضلع قلات اور ژوب میں الگ الگ زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
بلوچستان کے علاقے ژوب اور گرد و نواح میں 4.4 شدت کے زلزلے جھٹکے محسوس کئے گئے، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز قلات سے 15 کلو میٹر شمال کی جانب تھا جبکہ اس کی گہرائی صرف 12 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی، تاحال کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔
دوسری جانب بلوچستان کے ضلع قلات میں زلزلے کی شدت 3.9 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز قلات سے 20 کلو میٹر مغرب میں تھا جبکہ اس کی گہرائی 15 کلو میٹر تھی۔
واضح رہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گزشتہ چند روز کے دوران زلزلوں کے کئی جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں، تاہم ان میں کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔






















